Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرعزم اورمخلص کارکنان وعوام کی محبت ہی میرا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، الطاف حسین


پرعزم اورمخلص کارکنان وعوام کی محبت ہی میرا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/2/2014 1
پرعزم اورمخلص کارکنان وعوام کی محبت ہی میرا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، الطاف حسین
مجھے اپنے جیالے کارکنان وعوام پرکل بھی ناز تھا اور آج بھی ناز ہے، الطاف حسین
اپنے ساتھیوں کی عقیدت ومحبت کے جذبے سے میرے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، الطاف حسین
تمام مکاتب فکراورقومیتوں کے سندھی ، بلوچی، پختون ، بلوچی، سرائیکی، کشمیری ، ہزاروال ،گلگتی، بلتستانی عوام، مختلف برادریوں اور غیرمسلم پاکستانیوں سمیت ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں
پاکستان اور دنیا بھر میں اظہاریکجہتی پر کارکنان وعوام سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار تشکر
لندن۔۔۔2، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کی جانب سے پرامن طریقے سے اظہاریکجہتی کے اجتماعات کے انعقاد پر ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدرد عوام سے دلی تشکرکااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اور میرے خلاف منفی پروپیگنڈوں پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود کارکنان وعوام نے جس طرح اپنی تشویش کا اظہار کیا،اظہاریکجہتی کیلئے اجتماعات منعقد کیے اور مجھ سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا ہے اس پر میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر اور اپنے پرعزم اور مخلص کارکنان وعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنے ساتھیوں کی عقیدت ومحبت کے جذبے سے میرے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور میں ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ میں کسی بھی باطل قوت کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا۔
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں ، تمام شعبہ جات،ونگز ،زونوں، سیکٹروں اور یونٹوں اورایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ اہلیان کراچی کی تمام ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں ، بزرگوں ، نوجوانوں ، بچوں ، بچیوں ، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام وعوام، تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے سندھی ، بلوچی، پختون ، بلوچی، سرائیکی، کشمیری ، ہزاروال ،گلگتی، بلتستانی، مختلف برادریوں اور غیرمسلم پاکستانیوں سمیت ایک ایک فرد کو پرامن طریقے سے یکجہتی کے اظہارپر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پرعزم اورمخلص کارکنان وعوام کی محبت ہی میرا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اور مجھے اپنے جیالے کارکنان وعوام پرکل بھی ناز تھا اور آج بھی ناز ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایک ایک حق پرست کو مجھ سے والہانہ عقیدت ومحبت اور یکجہتی کے اظہار پر اجرعظیم عطافرمائے، انہیں اپنی حفظ وامان میں رکھے اور سب کو صحت مند وخوشحال زندگی عطا کرے ۔ (آمین)

12/21/2024 11:00:12 PM