نیوکراچی سیکٹرکے بزرگ کارکن محمدسلیم کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان کوگرفتارکیاجائے،رابطہ کمیٹی
کراچی: ۔۔۔یکم، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹریونٹ134/Cکے بزرگ کارکن محمدسلیم ولدمحمدرمضان کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ محمدسلیم کے قتل کی واردات میں ملوث سفاک قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب شہرمیں ڈبل سواری پر پابندی ہے اور شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اس کے باوجود شہرمیں تیزی سے بڑھتی ہوئی قتل وغارتگری کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمدسلیم کو موٹر سائیکل پرسوارقاتلوں نے اس وقت نشانہ بنایاجب وہ اپنی دکان پربیٹھے تھے۔رابطہ کمیٹی نے محمدسلیم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمد سلیم شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علیشاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹرکے بزرگ کارکن محمدسلیم کے قتل کافوری نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث سفاک ملزمان کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔