بی بی سی پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم مخالف دستاویزی فلم اور جناب الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات کے جال میں الجھانے کے خلاف پشاور ، آزاد کشمیر کے اضلاع میر پور اور راولا کوٹ میں ریلی اور مظاہروں کا انعقاد
پشاور میں احتجاجی مظاہرہ پریس کلب پر کیا گیا ، آزاد کشمیر پور زون آفس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس نے میر پور پریس کلب پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ راولا کوٹ میں زون آفس کے باہر کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہار کیا
حق کا بول بالا ہوگا ، جناب الطاف حسین کو زرد صحافت کا نشانہ بنا کر اور جھوٹے مقدمات میں الجھانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ، ایم کیوایم کے رہنمائوں کا ریلی اور مظاہروں سے خطاب
کراچی ۔۔۔یکم ، فروری 2014ئ
بی بی سی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم مخالف دستاویزی فلم اور جناب الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات کے جال میں الجھانے کے خلاف صوبہ پختونخوا کے شہر پشاور اور آزاد کشمیر کے اضلاع میر پور اور راولاکوٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور جناب الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہا رکیا گیا ۔ایم کیوایم کے زیرا ہتمام پشاور میں احتجاجی مظاہرہ پشاور پریس کلب کے باہر کیا گیا جس کی سربراہی ایم کیوایم کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختوا کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نوبت خان نے کی ۔ آزاد کشمیر میں ایم کیوایم میر پور زون آفس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو سینکڑوں موٹر سائیکلوں ، رکشوں ، کاروں اور جیپوں پر مشتمل تھی ۔ ریلی کے شرکائ میر پور آزاد کشمیر کے مرکزی چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب میر پور بھی پہنچے جہاں انہوں نے بی بی سی کی دستاویزی فلم اور جناب الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی سطح کی سازشوں کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ اسی طرح ایم کیوایم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر راولا کوٹ زون کے باہر بی بی سی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہا رکرتے ہوئے میڈیاٹرائل اور جھوٹے مقدمات کے خلاف پرجوش نعرے لگائے ۔ احتجاجی مظاہروں اور ریلی کے شرکائ نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی صحافت کے حق میں اور زرد صحافت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ بی بی سی کی دستاویزی فلم کے خلاف مذمتی کلمات اور نعرے تحریر تھے ۔ احتجاجی مظاہروں میں شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنمائوں نے جناب الطا ف حسین کو ایم کیوایم سے علیحدہ نہیں رکھا جاسکتا اور جو سازشی عناصر اس امید پر زندہ ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کی پاک دامن شخصیت کو زرد صحافت کا نشانہ بنا کر اور جھوٹے مقدمات میں الجھانے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ایک مرتبہ پھر حق کا بول بالا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ بی بی سی کی دستاویزی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک بھر کے عوام نے جناب الطاف حسین کے خلاف سازشیں مسترد کردیں ہیں اور اب بھی سازشی عناصر نے اپنی روش برقرا ررکھی اور سازشوں کا سلسلہ جاری رکھا تو جناب الطاف حسین کیلئے ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں احتجاج کرسکتے ہیں مگر اپنے قائد جناب الطاف حسین کی شخصیت اور جان کو ذرہ برابر گزند نہیں پہنچنے دیں گے ۔ احتجاجی مظاہروں کے شرکائ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچائ کیلئے دعائیں بھی کیں ۔