ایم کیو ایم لیاری سیکٹر یونٹ 29کے کارکن نور محمد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔30؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لیاری سیکٹر یونٹ 29کے کارکن نور محمد کی المناک شہادت پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے نور محمد شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکاشریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے شہیدنور محمد کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔