قصبہ کالونی میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
سفاک دہشتگرد پولیس، سیکوریٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں، بے گناہ معصوم شہریوں کو کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں
لندن ۔۔29جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقےْ قصبہ کالونی میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث سفا ک درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سفاک دہشتگرد پولیس ،سیکوریٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں اوربے گناہ معصوم شہریوں کو کھلی دہشت گردی کانشانہ بنا رہے ہیں تاہم اس کے باوجود حکومت ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے نہ تو کوئی ٹھوس لائحہ عمل ، منصوبہ بندی اورحکمت عملی مرتب کرسکی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قصبہ کالونی میں دھماکوں کانوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔، جناب الطاف حسین نے زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔