حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیراورمعروف کرکٹرراشدلطیف کے والدعبدالطیف مرحوم کے فاتحہ سوئم میں رابطہ کمیٹی اوردیگرکی شرکت
کراچی :۔۔۔29جنو ری 2014ء
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ نا ئلہ منیرا ور معروف کرکٹر راشد لطیف کے والد عبدالطیف مرحوم کے فاتحہ سوئم العزیزمسجد اوران کی رہائشگاہ ڈیفنس کھڈا مارکیٹ پرمنعقدہواجس میں مرحوم کی روح کے ایصا ل ثواب کیلئے قر آن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صد یقی ، اسلم شاہ آفریدی،ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے ارکان،کراچی تنظیمی کمیٹی حق پرست ارکا ن اسمبلی کے علاوہ مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی جبکہ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران نے مرحوم کی رہائشگاہ جاکرسوگواراہل خانہ سے ملاقات کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کااظہارکیا اورمرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔