جناب الطا ف حسین کےکروڑوں چاہنےوالےعوام ملک کی سلامتی اوراستحکام کیلئےاپنی ذمہ داری نبھانےکیلئےتیارہیں ،عبدالحسیب ،یوسف شاہوانی
جس طرح ہماری زندگیوں میں الطاف حسین کےعلاوہ کوئی دوسرا قائد نہیں بن سکتا اور اسی طرح یہ ہمارا یقین ہے کہ جناب الطاف حسین کی زندگی میں ملک کی سلامتی پرکوئی آنچ نہیں آسکتی ،یوسف شاہوانی
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت D-1ایریا کھوکھراپاراولڈ ملیرسیکٹر ، خیمسہ گوٹھ نیوکراچی ،خدا کی بستی گڈاپ سیکٹر، عبدالرحیم گوٹھ ،گلشن حدید بن قاسم سیکٹر میں منعقدہ عوامی اجتماعات
کراچی ۔۔۔29، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور یوسف شاہوانی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار ہیں لہٰذا حکومت اور عسکری ادارے بھی دہشت گردی کے عفریت کے خلاف لچک کے مظاہروں کا سلسلہ ختم کریں اور ملک دشمن دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت D-1ایرایا کھوکھر اپار اولڈ ملیر سیکٹر ، خیمسہ گوٹھ نیو کراچی ،خدا کی بستی گڈاپ سیکٹر، عبدالرحیم گوٹھ ،گلشن حدید بن قاسم سیکٹر میں منعقد کئے گئے علیحدہ علیحدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی ساجد احمد ، عبدالوسیم ،اراکین سندھ اسمبلی ہیر سو ہو،عبد اللہ شیخ ،متحدہ سوشل فورم و رکن سی ای سی غازی صلاح الدین ، انچارج KMOCفرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سلیم جوکھیو اور اراکین بھی موجود تھے ۔ عوامی اجتماعات میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے کثری تعداد میں شرکت کی ۔عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ بانی وقائد تحریک الطاف حسین ہمارے رہبر ورہنما ہیں ان سے وفاداری ،وابستگی کا ہم نے اپنی آخری سانس تک عہدکیا ہے جس طرح ہماری زندگیوں میں قائد تحریک الطاف حسین کے علاوہ کوئی دوسر ا قائد نہیں بن سکتا اور اسی طرح یہ ہمارا یقین ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی زندگی میں ملک کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آسکتی ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ملک میں سیاست کے نئے دریچے کھولے اورسیاست کو انسانیت کی خدمت کاعملی رخ دیا ۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم ؒ کے فلاحی اسلامی ریاست کے تصور کو دہشت گردی کے ذریعے مسخ کیاجارہا ہے اور اگر دہشت گردی کا سلسلہ یونہی چلتا رہا ،اس کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اور حکمت عملی نہیں اپنائی گئی تو قوم اور مسلح افواج میں مایوسیاں جنم لینا شروع ہوجائیں گی اور یہ عمل ملک و قوم کیلئے دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے ۔رابطہ کمیٹی اراکین نے نے عوامی اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ملک کے نازک ترین حالات میں متحد و منظم رہیں اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور بیانات کا مطالعہ اپنے معمول کا حصہ بنائیں ۔