رینجرزہیڈکوارٹرکے قریب خودکش حملہ آوورکوروکنے والےانسپکٹرجاویدشہیدکواعلیٰ اعزازدیاجائے،رابطہ کمیٹی
ڈی جی رینجرزکی جانب انسپکٹرجاویدکواعلیٰ ترین اعزازدینےکی سفارش ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے مکمل حمایت
جاویدشہیدنے جان کا نذرانہ دیکررینجرزہیڈکوارٹرپرخودکش حملہ روک کرنہ صرف رینجرز ہیڈکوارٹرکوبڑی تباہی سے بچایابلکہ کئی قیمتی زندگیوں کو بچاکرانسانیت کی خدمت کاثبوت دیاہے
کراچی ۔۔۔۔29 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادبلاکBمیں واقع رینجرزہیڈکوارٹرکے قریب خودکش حملہ اوورکوروکنے والے اسپکٹر جاویدشہیدکواعلیٰ ترین اعزازدیاجائے اورشہیدکی بیوہ اوربچوں کومعاوضہ اداکیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرزکی جانب اسپکٹرجاویدکواعلیٰ ترین اعزازدینے کی سفارش کی ایم کیوایم کی جانب سے مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ رینجرزہیڈکوارٹرپرڈیوٹی پرمامور اسپکٹرجاویدشہیدنے جس بہادری ،ہمت سے اپنی جان کا نذرانہ دیکررینجرزہیڈکوارٹرپرخودکش حملہ روک کرنہ صرف رینجرز ہیڈکوارٹرکوبڑی تباہی سے بچابلکہ رینجرزکے جوانوں اوردیگرعملے سمیت کئی زندگیوں کومحفوظ بناکر انسانیت کی خدمت کا ثبوت دیاہے جس پرشہیداسپکٹرجاویدکی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے اسپکٹرجاویدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورمطالبہ کیاکہ حکومت اسپکٹرجاویدشہیدکی بیوہ اوربچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے انہیں معاوضہ اداکرے اوراسپکٹرجاویدکواعلیٰ ترین اعزازسے نوازاجائے۔