ایم کیوایم مرکزی شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ملک کے معروف کرکٹر راشد لطیف کے والدعبدالطیف کے ا نتقال پر جناب الطاف حسین کا ظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں
لندن:۔۔۔27جنوری،2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی مرکزی شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ملک کے معروف کرکٹر راشد لطیف کے والدعبدالطیف کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے نائلہ منیراور راشد لطیف سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)