ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے ویب سائیٹwww.mqm.orgپراردواورانگریزی کی طرح سندھی پیج بھی تیارکیاجارہاہے
ویب سائیٹ پرسندھی پیج کاآغازعنقریب کردیاجائے جس پرجناب الطاف حسین کے خطابات،بیانات،لیکچرزاورآرٹیکلزکے ساتھ ایم کیوایم کی روزمرہ کی اہم خبریں اوربیانات شائع کیے جائیں گے،شعبہ اطلاعات
لندن ۔۔۔۔27 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کی جانب سے ایم کیوایم آفیشل ویب سائیٹwww.mqm.orgپراردواورانگریزی پیج کی طرح اب سندھی پیج بھی بنایاجارہاہے جس کاتمام کام مکمل کرلیاگیااورپیج کا باقاعدہ آغازعنقریب کردیاجائیگا۔ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے مطابق ویب سائیٹ پربنائے گئے سندھی پیج پرسندھی زبان میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے اہم خطابات، بیانات،لیکچراورآرٹیکلزکے ساتھ ایم کیوایم کی روزمرہ کی اہم خبریں اوربیانات بھی اپ لوڈکیے جائیں گے تاکہ وہ عوام جوسندھی پڑھتے ہیں انہیں مشکلات درپیش نہ آئیں ۔