سوگوار کارکنا ن سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔27جنوری ، 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم سا ئبر کمیو نیکیشن کمیٹی کے رکن صا لح نعیم کے والدمحمو د صد یق، جنوبی پنجاب کمیٹی کے نائب صدر اظہار الحق کے ولدعبدالشکور اورایم کیوایم ٹنڈ والہ یار زون کے 1-B کے یونٹ انچارج رئیس احمد خانزادہ کی والدہ محترمہ اختر ی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحو مین کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)