پاکستان سے سعودی عرب جانے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہے
لندن۔۔۔25جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عمر ے کی ادائیگی کے لئے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہارکر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور کہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دیں۔ آمین