شوگرام سے چترال آتے ہوئے مسافر جیپ کے کھائی میں گرنے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔25، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شوگرام سے چترال آتے ہوئے مروی کے مقام پر مسافر جیپ کے کھائی میں گرنے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف اور تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے سدباب کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور تیز رفتاری کے سبب ہونے والے حادثات سے عوام کو منظم اور مربوط آگاہی دینا ضروری بن چکاہے ۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ کرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔