جناب الطاف حسین نے اپنی جدوجہد کے ایام سے ہی غریب و متوسط طبقے کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز حق بلند کی ہے،ارکان رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم کے خلاف ہر دور میں پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ،جھوٹے الزامات لگائے گئے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے آپریشن کئے
جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ پر عمل کرتے ہوئے خون کے آخری قطرے تک تحریکی جد وجہدجاری رکھیں گے، کارکنان کا عزم
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے اجلاس سے اظہار خیال
کراچی۔۔۔25جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اقلیتی امور کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان،احمد سلیم صدیقی ،عبد الحسیب سمیت شعبہ اقلیتی امور کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔اجلاس کے شرکاء سے ارکان رابطہ کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنی جدوجہد کے ایام سے ہی غریب و متوسط طبقے کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف آواز حق بلند کی ہے،یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں ،مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام ان سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہر میدان میں اپنی مسلسل جدوجہد سے تاریخیں رقم کی ہیں ،چاہے وہ انتخابات میں ووٹوں کی تعداد ہو،احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں ہوں یا پھر کوئی عوامی جلسہ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ہر دور میں پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے،جھوٹے الزامات لگائے گئے اوراسے صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے آپریشن کئے جاتے رہیں لیکن اس کے باوجود کارکنان اور عوام کے دلوں میں جناب الطاف حسین کی محبت آج بھی موجودہے۔انہوں نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت و لگن کے ساتھ تحریکی لٹریچر کا مطالعہ کریں،عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںیہی جناب الطاف حسین کا مشن و مقصد ہے۔اجلاس میں شریک کارکنان نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ شہداء کے مقدس لہو کو کسی قیمت پر رائیگا نہیں جانے دیں گے اور حالات چاہے کتنے ہی مشکل وکٹھن کیوں نہ ہوں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ پر عمل کرتے ہوئے خون کے آخری قطرے تک تحریکی جد وجہدجاری رکھیں گے۔اجلاس سے شعبہ اقلیتی امور کے ذمہ داران نے بھی اظہار خیال کیا