اب وقت آگیا ہےکہ ہم پاکستانی بن کرملک کےدفاع اورترقی کےلئےایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوجائیں۔رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی
جناب الطاف حسین نےمحبت اوربقائےانسانیت کاسبق دیاجوملک بھرمیں عام ہورہاہے ۔سیف یار خان
ایم کیوایم عنقریب جلسہ منعقد کرےگی جوعملی طورپرپاکستان بھرکی نمائندگی کرے گا
کراچی۔۔۔۔24جنوری2014
متحدہقومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ ملک دشمن دہشت گرد عناصرتواتر کے ساتھ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ملک میں مذہبی منافرت پھیلاکر اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں قوم کا فرض ہے کہ وہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے اپنے اتحاد کے ذریعے اس سازش کوناکام بنادے ۔ وہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے علاقائی یونٹ اور سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اور کارکنا ن کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر ایک منظم منصوبے کے تحت گروہی اور فروعی اختلافات پیدا کرکے عوام کو باہم دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں لیکن قوم جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی روشنی میں ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پرمتحد ہے۔ ملک میں بسنے والے مظلوم پنجابیوں اورسرائیکیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مظلوم ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہیں ۔اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ اگرملک کو موجودہ حالات سے کوئی نکال سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف جناب الطاف حسین ہیں۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ وہ تیاری کریں ایم کیو ایم عنقریب جلسے کا انعقاد کر نے جارہی ہے جس میں ملک کی تمام مظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔اس موقع پر پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج خالد اعوان ، جوائنٹ انچارجز شریف علی رعنا، نعمان سہگل اور اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔