سکھرکے قریب ٹرک اورٹرین کے خوفناک تصادم میں متعددمسافروں کے جاں بحق وزخمی ہونے پرالطاف حسین کااظہارافسوس
ٹرین حادثات کی روک تھام اورقیمتی انسانی جانوں کوبچانے کیلئے پاکستان ریلوے کانظام فی الفوردرست کیاجائے،الطاف حسین
حادثے میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے الطاف حسین کااظہارتعزیت،زخمیوں کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے دعا
حادثے کے زخمیوں کونکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کے عمل کوتیزکیاجائے اورحادثے کی غیرجانبدارتحقیقات کرواکرذمہ دارافرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
لندن:۔۔۔۔24جنوری2014
متحدقومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سکھرکے قریب دبرپھاٹک پرٹرک اورعوامی ایکسپریس کے خوفناک تصادم میں معصوم بچوں اورخواتین سمیت متعددمسافروں کے جاں بحق وزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیا ہے اورمطالبہ کیاکہ حادثے کی تحقیقات کراکرذمہ دارافرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ٹرین اورٹرک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام مسافروں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعاکی اور کہاکہ حادثے کا شکارزخمیوں کونکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کے عمل کوتیزکیااورزخمیوں کے علاج ومعالجے میں کسی قسم کی کوئی کثرباقی نہ رکھی جائے۔جناب الطاف حسین نے صدر ممنون حسین، وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعادرفیق سے مطالبہ کیاہے کہ ٹرین حادثات کی روک تھام اورقیمتی انسانی جانوں کوبچانے کیلئے پاکستان ریلوے کانظام فی الفوردرست کیاجائے اورسکھرٹرین حادثے کی تحقیقات کرواکرذمہ دارافرادکے خلاف کارروائی کی جائے۔