روزنامہ ایکسپریس ملتان کےسینئرسب ایڈیٹراختردرانی کےانتقال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی:۔۔23؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے روزنامہ ایکسپریس اخبار ملتان کے سینئر سب ایڈیٹر اختر درانی کے انتقال پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ ( آمین)