ایم کیوایم پنجاب کے نمائندہ وفد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے معروف ڈرامہ نگارو ادیب ڈاکٹر اصغر ندیم سید کی عیادت
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی
لاہور۔۔۔2 2جنوری2014ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے معروف ڈرامہ نگارو ادیب ڈاکٹر اصغر ندیم سید سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔وفد میں ایم کیو ایم سنیٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری محمد عامر بلوچ، نائب صدر رانا شریف ایڈووکیٹ، رابطہ سیکریٹری سنیٹرل پنجاب افضال حسین تقوی، ڈسٹرکٹ لاہور کے رابطہ سیکریٹری واحدگجراور راوی ٹاوٗن سے جان محمد رمضان شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے ڈاکٹر اصغر ندیم کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور قائد تحریک کی جانب سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔