ایم کیوایم کےزیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی ؐ کےسلسلےمیں 25جنوری ہفتہ کوبعدنمازعشاءجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں عظیم الشان ’’محفل ذکر مصطفے ؐ‘‘منعقدہوگی
ایم کیوایم کیرابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب، خالدسلطان اورعلماءکمیٹی نےممتازعالم دین مولانااسد دیوبندی اورمعروف اینکرانیق احمد
اوردیگرسےملاقاتیں کیں اورروح پرور’’محفل ذکر مصطفے ؐ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی
کراچی ۔۔۔22، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 12ربیع اول جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان ’’محفل ذکر مصطفےٰؐ‘‘ منعقد ہوگی جس میں جید علمائے کرام ، مشائخ وعظام، ذاکرین سیرت طیبہ ﷺ پرروشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی اور بین الاقوامی نعت خواں حضرات سرکار دو عالم ﷺکی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ یہ محفل ذکر مصطفے ؐ 25جنوری 2014ء بروز ہفتہ بعد نما ز عشاء جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کی جارہی ہے جس کے انتظامات اور تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ محفل ذکر مصطفے ؐ میں علمائے کرام اور نعت خواں حضرات کو مدعو کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور علماء کمیٹی نے ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ، خالد سلطان نے گلستان جوہر میں ممتاز عالم دین مولانا اسد دیو بند ی اور ڈیفنس میں معروف اینکر انیق احمد اور دیگر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ’’محفل ذکر مصطفے ؐ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پرایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔