کارکنان سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔۔22جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن جمن ابراہیم کی اہلیہ محترمہ اکبری جمن ،ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے کارکن محمد یوسف کی ہمشیرہ محترمہ صابرہ ،ایم کیوایم جام شورو زون کی یونٹ کمیٹی کے رکن نفیس کے والد محمد جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سواگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سواگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے ۔(آمین)