ایم کیوایم کے امیدوار سید وجاہت حسین نقوی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی اور واسع جلیل کا کراچی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے
شہید کے سوگواران لواحقین سے ملاقات، جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
زخمیوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی
لندن۔۔۔21، جنوری2014ء
ایم کیوایم ملیرکے ہمدرد اور بلدیاتی انتخابات میں رضویہ 2 سے ایم کیوایم کے امیدوار سید وجاہت حسین نقوی کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عبا س رضوی اور واسع جلیل کراچی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے شہید کے سو گواران لواحقین سے ملاقات کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کرتے انہیں صبر کی اور تلقین شہید کی مغفرت کیلئے دعا کی۔انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افرادکے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اوران کی جلد و مکمل صحت یابی کئے دعا بھی کی۔