اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام سانحہ نواب شاہ کے شہداء کی یاد میں نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئی
کراچی۔۔۔21،جنوری 2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ نواب شاہ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے سامنے شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کی گئی اورشہداء کی تصاویر کے سامنے پھول اور گلدستے رکھے گئے۔ اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی واراکین کے ہمراہ معروف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاید آفریدی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال، برائٹ فیوچراسکول کے پرنسپل ڈاکٹر جمشید خانزادہ، معروف گلوکار حسن جہانگیر، ڈرامہ نگار و دانشور فاطمہ ثریا بجیا، حق پرست اراکین اسمبلی، اے پی ایم ایس اوکے چیئرمین عبدالوہاب ومرکزی ذمہ داران،سماجی تنظیموں،این جی اوز اور کالجزویونیورسٹیوں کے طالبہ وطالبات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شہداء کی یادمیں شمعیں روشن کی اور شہداء کی تصاویرکے سامنے پھول اور گلدستے رکھ کر یکجہتی کا اظہارکیا۔