پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
قوم ، پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی کے انتقال سے ایک عالم ، استاد اور شفیق و مہربان شخصیت سے محروم ہوگئی ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
مرحوم کے سوگوار لواحقین ، عقیدت مندوں اور طلباء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی کی نما زجنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، اے پی ایم ایس او
کی مرکزی کابینہ کے اراکین اور دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتاز شیعہ عالم دین ، گورنمنٹ پریمیئر کالج نارتھ ناظم آباد کے سابق پرنسپل اور پاکستان کالج و ناصر پبلک اسکول خیر پور میرس کے بانی پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پروفیسر علی رضا نقوی کے علم اور تعلیمات سے عوام ہی نہیں بلکہ طلباء بھی مستفید ہوئے ہیں اور ان کے انتقال سے قوم ایک عالم ، استاد اور شفیق ومہربان شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین ، عقید ت مندوں اور طلباء سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
دریں اثناء پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی مرحوم کی نماز جنازہ رضویہ سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ شاہ کربلا میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نما زجنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ کے اراکین ، علمائے کرام ، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی مرحوم کے صاحبزادے سید یاسر مہندی نقوی اور دیگر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔