ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔20، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سائبر کمیونی کیشن کے رکن فیصل محمود کے والد سید شوکت محمود ، ایم کیوایم میر پور خاص زون سیکٹر Aیونٹ 1/Cکی کمیٹی کے رکن عالم شیر کے والد عبد الحمید، ایم کیوایم میر پور خاص یونٹ میر محمد آچن Aکے انچارج عبد الستار کے والد منشی خان، ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر یونٹ یوسی 01کے جوائنٹ انچارج شیر علی کے بڑے بھائی بشیر علی ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Aکی کمیٹی کے رکن شفیع احمد کے بڑے بھائی نثار احمد اور ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر 89کے کارکن حارث کی والدہ محترمہ شہزاد سلطانہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)