مہناج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم کی سربراہی میں چار رکنی وفد کی ایم کیویم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان خالد سلطان اور عبد الحسیب سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور دیگر باہمی امور پر تفصیلی گفتگو
وفد نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی کاوششوں کو سراہا
ایم کیوایم جناب الطاف حسین کی قیادت میں نہ صرف ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کے فروغ بلکہ ملک میں حقو ق سے محروم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔19، جنوری 2014ء
تحریک مہناج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم کی سربراہی میں چار رکنی وفد کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان خالد سلطان اور عبدالحسیب سے خورشید بیگم سکریٹر یٹ عزیز آباد میں ملاقات کی ۔وفد میں امیر تحریک کراچی حاجی اقبال ، ناظم تحریک کراچی لطافت محمود اور ڈاکٹر شفاعت ا لحضر ی شامل تھے ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور دیگر باہمی امور پر گفتگو ہوئی اور آئندہ رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد کے ارکان نے ملک خصوصاً کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں فرقہ وارآنہ اہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ اورامن امان کو برکرار رکھنے پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی کاوشوں کو سرہا اور اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہا نی کرائی ۔ اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ایم کیوایم جناب الطاف حسین کی قیادت میں نہ صرف ملک میں امن امان اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کرتی رہے گی بلکہ ملک میں حقو ق سے محروم غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔