عامرلیاقت کی جانب سے علمائے کرام کی توہین پرایم کیوایم علماء کمیٹی کااظہارافسوس
جن علمائے کرام کی دل آزاری ہوئی ہے ان سے ہمدردی کااظہارکرتے ہیں ۔ایم کیوایم علماء کمیٹی
اللہ تعالیٰ عامرلیاقت کو نیک ہدایت دے اورتمام مسالک اوران کے بزرگوں کاادب کرنے کی توفیق عطاکرے۔ایم کیوایم علماء کمیٹی
کراچی ۔۔۔18 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے ارکان نے عامرلیاقت کی جانب سے علمائے کرام کی توہین پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں ایم کیوایم کی علماء کمیٹی نے جن علمائے کرام کی دل آزاری ہوئی ہے ان سے ہمدردی کااظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ عامرلیاقت کو نیک ہدایت دے اورتمام مسالک اوران کے بزرگوں کاادب کرنے کی توفیق عطاکرے۔