ممبئی میں بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنامحمدبرہان الدین کی تدفین کے موقع پر بھگدڑمچنے سے متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہارتعزیت
لندن ۔۔۔18 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بھارت کے شہر ممبئی میں بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنامحمدبرہان الدین کی تدفین کے موقع پر بھگدڑمچنے کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اس اندوہناک واقعہ پر بوہری جماعت کے تمام رہنماؤں اوربوہری کمیونٹی کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے بھگدڑکے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلدصحتیابی کی دعاکی۔