ایکسپریس نیوز کے ٹیکنیشن اور ملیر سیکٹر کے کارکن وقاص عزیز اور گارڈ اشرف آرائیں کو سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ میں رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، اراکین پارلیمنٹ اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی۔۔۔۔18جنوری 2014
گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایکسپریس نیوز کے ٹیکنیشن اورملیر سیکٹر یونٹ 198کے کارکن وقاص عزیز کو ہزاروں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ماڈل کالونی کے ائیر پورٹ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید وقاص کی نماز جنازہ نشتر گراؤنڈ ماڈل کالونی ملیر میں ادا کی گئی ۔ جبکہ وقاص عزیز شہید کے ساتھ فائرنگ سے شہید ہونے والے ایکسپریس نیوز کے گارڈ اشرف آرائیں کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں اداکی گئی جبکہ تدفین ماڈل کالونی کے علاقائی قبرستان میں کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی، رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ،رکن صوبائی ندیم رازی ، اراکین کراچی تنظیمی کمیٹی، اے پی ایم ایس اوکی مرکزی کابینہ کے اراکین، ملیر سیکٹر کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ شہید ہونے والے افراد کے عزیزو اقارب اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔