حق پرست عوام حاجی عبد الرزاق کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔18، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ حاجی عبدالرزاق کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔