ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی سانحہ نواب شاہ میں جاں بحق بچوں کے سوئم میں شرکت
وفد نے سوگوار لواحقین سے ملاقات کرکے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا
نوابشاہ: ۔۔۔17، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی ،عبدالحسیب اورخالدسلطان نے دولت پورجاکرسانحہ نوابشاہ میں جاں بحق ہونیوالے معصوم بچوں کی فاتحہ سوئم میں شرکت کی اوربچوں کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفد نے خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام بچوں کے سوگوار لواحقین و دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے افسوسناک واقعے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکیا۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی صابر قائمخانی، محمد دلاور، راشد خلجی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان محمد شریف ،یاورفیصل،علی مرتضیٰ،راشدمیمن،زونل انچارج عاصم کبیر اراکین زونل کمیٹی ،سیکٹرز ویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان بھی شامل تھے۔