ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ٹنڈو آدم کے سینئر صحافی ادریس باوانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی:۔۔17؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ٹنڈو آدم جنگ اور جیو نیوز کے رپورٹر اور سینئر صحافی ادریس باوانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔( آمین )