روزنامہ ڈان کے صحافی مصدق سانول کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور مرکزی شعبہ اطلاعات کے انچارج انجینئر ناصر جمال کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔17جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور مرکزی شعبہ اطلاعات کے انچارج انجینئر ناصر جمال نے روزنامہ ڈان کے صحافی مصدق سانول کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر ناصر جمال نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبربرداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)