پشاور میں تبلیغی جماعت کے مرکز پر دھماکہ اورپے در پے تین بموں کی موجوگی ، خیبر پختونخواہ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہیں، رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی
مسلمانوں ااور بے گناہوں انسانوں کا بے دریغ قتل عام کرنے والے حمایت کرنے والے عمران خان اور منور حسن
کے خلاف اس قتل عام کی ساری ذمہ داری عائد ہوتی ہے
لندن۔۔۔16 جنوری 2014ء
متحدہ وقومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی نے کہاکہ ہے کہ پشاور میں تبلیغی جماعت کے مرکز پر دھماکہ اورپے در پے تین بموں کی موجوگی ، خیبر پختونخواہ کی حکومت پر سوالیہ نشان ہیں کیونکہ وہاں کی حکومت تحریک طالبان کی حمایت یافتہ ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلمانوں ااور بے گناہوں انسانوں کا بے دریغ قتل عام کرنے والے حمایت کرنے والے عمران خان اور منور حسن کے خلاف اس قتل عام کی ساری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات لگاکر فوری مقدمہ درج کیا جائے، انہوں نے کہاکہ حکومت اور یاستی اداروں سمیت پاکستانیوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ مملکت خداداد تحریک طالبان کے فتنہ کے باعث تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے لہذا پوری ریاستی اور عوامی قوت کے زریعے دہشت گردی سے نجات کے لئے فوری کاروائی کی جائے ۔