یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پشاور میں میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں ابھی تک بم برآمد ہورہے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی طار ق جاوید
تمام اداروں کو سیکورٹی اور امن وامان کے جو ذمہ دار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اندر کی کالی بھیڑیں تلاش کریں۔
لندن۔۔۔16 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پشاور میں میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں ابھی تک بم برآمد ہورہے ہیں انتی سخت سیکورٹی کے باوجود دہشت گرد اتنی بڑی تعداد میں بم اندر پہنچانے میں کیسے کامیاب ہوئے تمام اداروں کو سیکورٹی اور امن وامان کے جو ذمہ دار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اندر کی کالی بھیڑیں تلاش کریں۔