ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور توصیف خانزادہ کا جمعرات کو کراچی کے مقامی اسپتال کا دورہ
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے نوابشاہ میں ٹریفک کے ہولناک حادثے میں زندہ بچ جانے والے بچوں کے والدین سے ملاقات
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے بچوں عیادت اور ان کی خیریت دریافت
رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی اور دیگر ارکان بھی شامل تھے
زخمی بچوں کے والدین کا متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کرنے پر قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا
کراچی۔۔۔16جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور توصیف خانزادہ نے جمعرات کے روز کراچی کے مقامی اسپتال کا دورہ کرکے نوابشاہ میں ٹریفک کے ہولناک حادثے میں زندہ بچ جانے والے زخمی بچوں کے والدین سے ملاقت کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے خیرت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ زخمی بچوں کے علاج و معالجے کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ،رابطہ کمیٹی کے ارکان نے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ زخمی بچے جلد از جلد صحتیاب ہوکر اپنے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرسکیں گے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور توصیف خانزادہ کے ہمراہ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و دیگر ارکان بھی شامل تھے ۔زخمی بچوں کے والدین سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطا ف حسین کی جانب سے خریت دریافت کرنے پر قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ۔