کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کراچی کے مضافاتی علاقوں میں جنرل ورکرزاجلاسوں کاانعقاد
الطاف حسین ملک کے طول وعرض میںآبادغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے مظلوم ومحکوم طبقہ کے عوام کے متفقہ قائدہیں
فرخ اعظم،اسلم بلوچ سلیم جوکھیوکاابراہیم حیدری ،بن قاسم ،اولڈملیر،بھنگوریہ گوٹھ اورشاہ خالدکالونی وخواستی
بروہی گوٹھ بفرزون،بندمراد،زوبوگوٹھ میں منعقدجنرل ورکرزاجلاسوں سے خطاب
کراچی:۔۔۔16؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کراچی کے مضافاتی علاقوں ابراہیم حیدری ،بن قاسم ،اولڈملیر،بھنگوریہ گوٹھ اورشاہ خالدکالونی وخواستی بروہی گوٹھ بفرزون،بندمراد،زوبوگوٹھ میں منعقدعلیحدہ علیحدہ جنرل ورکرزاجلاس منعقدکیے گئے جس میں علاقوں کے رہائشی سندھی،بلوچی،کچھی،برمی،بنگالی،گلگتی،پنجابی، سرائیکی ،کشمیری اورپختون برادریوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔جنرل ورکرزاجلاسوں میں کے ایم اوسی کے انچارج فرخ اعظم،جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ، سلیم جوکھیو،اراکین الطاف حسین مینگل،محمدعلی کلمتی،بشیردروان،حاجی اسماعیل بلوچ اورسیداحمدرضازیدی نے بھی شرکت کی ۔اجلاسوں سے خطاب میں فرخ اعظم،اسلم بلوچ اورسلیم جوکھیو نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین ملک کے طول وعرض میںآبادغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے 98فیصدمظلوم ومحکوم طبقہ کے عوام کے متفقہ قائد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے سندھ کے شہری علاقوں سے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے والے باصلاحیت اورپڑھے لکھے افرادکواس ملک کے ایوانوں میں بھیجاجنہوں نے ایوانوں میں جاکرغریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کیلئے آوازبلندکی اورسندھ کے شہری علاقے جواستحصالی طبقہ کی روش اورہٹ دھرمی کی وجہ سے پسماندگی کا شکار تھے ، ان شہروں خصوصاًکراچی ،حیدرآبادکودنیاکے ترقی یافتہ شہروں کے برابرلاکھڑکیا۔انہوں نے کہاکہ اقتدارپرقابض استحصالی طبقہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے سازشی ہتھکنڈے استعمال کررہاہے جس کاسلسلہ آج بھی زوروشورسے جاری ہے تاہم الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقے میں جوشعوروآگاہی اجاگرکیاہے اس نے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام میں جڑیں پکڑلی ہیں اوراب کسی طرح بھی الطاف حسین اوران کے فکروفلسفے کودبایانہیں جاسکتااورکوئی بھی سازش انہیں الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ آج سندھی،بلوچی،کچھی،برمی، بنگالی، پنجابی، پختون، گلگتی، کشمیری اورسرائیکیوں سمیت تمام برادریوں اورمختلف مذاہب سے وابستہ افراد ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدومنظم ہیں اوراپنے قائدجناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ حق وسچ کی جدوجہدمیں شامل ہیں۔اس موقع پرکارکنان نے قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جس کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہا۔