پشاورمیں تبلیغی جماعت کی مسجدمیں ہونے والے بم دھماکے کامقدمہ عمران خان کے خلاف درج کیاجائے، اورعمران خان کواس بم دھماکے کے مرکزی ملزم کی حیثیت سے گرفتارکیاجائے۔
ایم کیوایم اوورسیزکے رہنماؤں عبادالرحمن ،ڈاکٹرعلی او رڈاکٹرسلیم دانش کا مطالبہ
عمران خان گزشتہ کئی برسوں سے طالبان کی کھلی حمایت کرتے چلے آئے ہیں ،’’ طالبان ،عمران خان ۔۔۔بھائی ،بھائی ‘‘ کا نعرہ بھی بچے بچے کی زبان پرہے
طالبان دہشت گردوں نے تبلیغی جماعت کی مسجدمیں دھماکہ خیزمواد سے ہولناک بم دھماکہ کرکے نہ صر ف عبادت میں مشغول نمازیوں کی عبادت میں خلل ڈالا بلکہ معصوم وبے گناہ نمازیوں کوخون میں نہلادیا
ایم کیوایم اوورسیزکے رہنماؤں عبادالرحمن ،ڈاکٹرعلی او رڈاکٹرسلیم دانش کا مشترکہ بیان
واشنگٹن۔۔۔ 16جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ اوورسیز امریکہ کے رہنماعبادالرحمن، ایم کیوایم کینیڈاکے رہنما ڈاکٹرعلی اورایم کیوایم یوکے کے رہنماڈاکٹرسلیم دانش نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں آج بروز جمعرات مورخہ 16جنوری 2014ء کو خیبرپختونخواکے شہرپشاور کی مسجدمیں تبلیغی جماعت کے مرکز میں نمازمغرب کے دوران بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں ایم کیوایم اوورسیزکے رہنماؤں نے کہاکہ سفاک طالبان دہشت گردوں نے تبلیغی جماعت کی مسجدمیں دھماکہ خیزمواد سے ہولناک بم دھماکہ کرکے نہ صر ف اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول نمازیوں کی عبادت میں خلل ڈالا بلکہ معصوم وبے گناہ نمازیوں کوخون میں نہلادیا۔ عبادالرحمن، ڈاکٹرعلی اور ڈاکٹرسلیم دانش نے کہاکہ ملک کاہرفرداس بات سے واقف ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ کئی برسوں سے طالبان دہشت گردوں کی کھلی حمایت کرتے چلے آئے ہیں اور’’ طالبان ،عمران خان ۔۔۔بھائی ،بھائی ‘‘ کا نعرہ بھی بچے بچے کی زبان پرہے۔ ایم کیوایم اوورسیزکے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پشاورمیں تبلیغی جماعت کے مرکزپر ہونے والے بم دھماکے کامقدمہ عمران خان کے خلاف درج کیاجائے اورعمران خان کواس بم دھماکے کے مرکزی ملزم کی حیثیت سے گرفتارکیاجائے۔