ایم کیوایم شعبہ خواتین کے تحت ہفتہ کو لندن میں محفل میلادالنبی ؐ منعقد کی جائے گی
محفل میلاد النبیؐ دوپہر 2 بجے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر لندن میں منعقد کی جائے گی
لندن ۔۔۔16، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کے تحت لندن میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں محفل میلادالنبی ؐ منعقد کی جائے گی۔ محفل میلادالنبی ؐ مورخہ 18، جنوری 2014ء بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر لندن میں منعقدہوگی جس میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ارکان، برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی کارکنان اور ہمدرد خواتین شرکت کریں گی۔ محفل میلاد میں نامور ثناء خوان رسول بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گی اورسرکاردوعالم ؐ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالیں گی