نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سٹی وارڈن انسپکٹر محمود رضا ملک کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حکومت سندھ، سٹی وارڈن محمود رضا ملک کے قتل کا نوٹس لے، رابطہ کمیٹی
سٹی وارڈن انسپکٹر محمود رضا ملک شہید کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ مورخہ 16 جنوری 2014ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر نزد مکی مسجد میں ادا کی جائے گی
عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔15؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے سٹی وارڈن انسپکٹر محمود رضا ملک قتل پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روزبھی سہراب گوٹھ علاقے میں دو ٹریفک پولیس کے کانسٹبل کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا جاچکا ہے محمود رضا ملک کا قتل بھی اسی کا شاخسانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی کم ہے۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔، رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹی وارڈن محمود رضا ملک کے قتل کا نوٹس لیا جائے ، عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس و مثبت اقدامات بروئے کارلائے ۔ بعدازاں سرکارری اعزاز کے ساتھ سٹی وارڈن انسپکٹر محمود رضا ملک شہید کی نماز جنازہ بعد نمازظہرمورخہ16؍ جنوری 2014ء بروز جمعرات گاڈرن پولیس ہیڈ کوارٹر نزد مکی میں ادا کی جائے گی۔