ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔15؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سائبر کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل ممبر وصی اللہ فاروقی کے والد عزیز اللہ فاروقی، ہزار ہ آرگنائزنگ کمیٹی، لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 54کے کارکن ضیاء الدین کے بھائی ذیشان احمد،فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ152 کے کارکن عاطف قادری کی والدہ محترمہ ممتاز صابر،لیاقت آباد سیکٹر یونٹ160کے کارکن بابراحمد کے والدہ محترمہ قمر جہاں اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے پڑوسی منیر قریشی کی جواں سال صاحبزادی ناسیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحو مین کواپنی جواررحمت میں جگہ اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)