عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں شرکت کرنے اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کرنے پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
لندن ۔۔۔14، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی، سمیت سندھ بھر میں عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں شرکت کرنے اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کرنے پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان، کے کے ایف کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی اور سرکار دو عالمؐ پر درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایم کیو ایم کے تمام رہنماؤں، منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اور کارکنوں نے عاشقان رسولؐ کی سہولت کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے، جلوسوں کے شرکاء کیلئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ، دودھ کے شربت اور لنگر تقسیم کیا جس پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات بالخصوص میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان جلوس کے شرکاء کیلئے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے کراچی سمیت سندھ بھر کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔