ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین مرحوم کی فاتحہ سوئم کے سلسلے میں لندن میں قرآن خوانی
اراکین رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ، ایم کیوایم یوکے ذمہ داروں، کارکنوں اورہمدرد پاکستانی نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کی شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت کے والد نصرت حسین مرحوم کی فاتحہ سوئم کے سلسلے میں لندن میں قرآن خوانی کااجتماع ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، پاکستان سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ، ایم کیوایم یوکے ذمہ داروں اور لندن، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے یوکے یونٹ کے کارکنوں اورہمدرد پاکستانی نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی ہوئی اورنصرت حسین مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ اس موقع پر شرکاء نے ندیم نصرت سے ان کے والد کے انتقال پران سے تعزیت کی۔