ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔12،جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم خیر پور زون کے زونل ممبر محمد احمد کی والدہ زاہدہ بیگم ،ٹنڈوالہ یار زون یونٹ 2-Aکے یونٹ انچارج جاوید خانزادہ کی ہمشیرہ آمنہ خاتون، اسپیچ کمیٹی کے رکن سید خالد کے نومولود صاحبزادے محمد عثمان،قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 125کے کارکن احمد علی کی والدہ شفیق بیگم، یونٹ122-Bکے کارکن ارشد حسین کے والد اشرف حسین اور پی آئی بی سیکٹر کنٹونمنٹ بورڈیونٹ کے جوائنٹ یونٹ انچارج ظہیر احمد قریشی کے بھائی محمدعرفان قریشی کے انتقال پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین