ریٹائرڈ جنرل احتشام ضمیر کے صاحبزادے علی احتشام کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا تمام اہل خانہ سے اظہار تعزیت
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹر بابر غوری اور عادل صدیقی نے جنرل احتشام ضمیر کو فون کرکے انکے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی
لندن۔۔۔ 12 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ریٹائرڈ جنرل احتشام ضمیرکے صاحبزادے علی احتشام کے انتقال پر جنرل احتشام ضمیراوران کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ علی احتشام کی مغفرت فرمائے، مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرفاروق ستار، سینیٹربابرغوری اورعادل صدیقی نے جنرل احتشام ضمیرکوفون کرکے ان سے انکے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔