فیصل آبادڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلاء کی جانب سے جدیدوخودکارہتھیاروں سے شدید فائرنگ قابل مذمت ہے۔افتخاررندھاوا،رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
وکیل قانون کے رکھوالے اورقانون کی پہچان ہوتے ہیں لیکن فیصل آبادمیں وکلاء نے بارکے احاطےمیں جدید وخود کار ہتھیاروں سے وحشیانہ فائرنگ کرکے خود ہی قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں
وکلاء کی جانب سے بارکے احاطے میں اسلحہ کی نمائش اوروحشیانہ فائرنگ کے واقعہ نے حکومت پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑاکردیاہے۔افتخاررندھاوا
فیصل آبادڈسٹرکٹ بارمیں فائرنگ کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کی جائے ۔افتخاررندھاوا
کراچی ۔۔۔11جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاررندھاوانے فیصل آبادڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے موقع پر بعض وکلاء کی جانب سے کامیابی کی خوشی میں جدیدوخودکارہتھیاروں سے شدیدہوائی فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں افتخاررندھاوانے کہا کہ وکیل قانون کے رکھوالے اورقانون کی پہچان ہوتے ہیں لیکن فیصل آبادمیں وکلاء نے بارکے احاطے میں جدید وخود کار ہتھیاروں سے وحشیانہ فائرنگ کرکے خود ہی قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ افتخاررندھاوانے کہاکہ پولیس کی موجودگی میں وکلاء کی جانب سے بارکے احاطے میں اسلحہ کی نمائش اوروحشیانہ فائرنگ کے واقعہ نے حکومت پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑاکردیاہے۔افتخاررندھاوانے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ فیصل آبادڈسٹرکٹ بارمیں فائرنگ کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کی جائے ۔