ایم کیوایم کے وفد کی چوہدری اسلم کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت
وفد کے ارکان نے چوہدری اسلم شہید کے سوگوار لواحقین اور عزیز و اقارب سے ملاقات کرکے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی
کراچی:۔۔۔۔10؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمدکی سربراہی میں ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے گذشتہ روزعیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گردی کے المناک واقعے میں جام شہادت نوش کرنیوالے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہیدکی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کی اورچوہدری اسلم شہید کے سوگوار لواحقین اور دیگر عزیز و اقارب سے ملاقات کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کی مغفرت، درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی مزمل قریشی،ارتضیٰ فاروقی ،عظیم فاروقی سمیت ایم کیوایم کے دیگرذمہ داران شامل تھے۔