چوہدری اسلم کی شہادت پاکستان خصوصاً کراچی کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ عادل صدیقی
چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے ملک دشمن دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا ہر محاذ پر بڑی بہادری اور دلیری سے سامنا کیا
دہشت گردوں نے چوہدری اسلم پر نہیں بلکہ پاکستان پر ایک اور حملہ کیا ہے۔ عادل صدیقی
عادل صدیقی کا آئی جی سندھ اور پولیس کے دیگرا علیٰ حکام کو فون، سانحہ پر تعزیت کی
کراچی ۔۔۔۔9 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسندھ اسمبلی کے رکن عادل صدیقی نے دہشت گرد حملے میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت کو پاکستان خصوصاً کراچی کے لئے ایک بہت بڑاسانحہ قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے ملک دشمن دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کا ہر محاذ پر بڑی بہادری اوردلیری سے سامنا کیا اوروہ آخری سانس تک بہادری اور جراتمندی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ دہشت گردوں نے چوہدری اسلم پرنہیں بلکہ پاکستان پر ایک اورحملہ کیا ہے اورمجھ سمیت ہر پاکستانی اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ عادل صدیقی نے چوہدری اسلم شہید کی بیوہ اور انکے تمام ساتھیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری اسلم شہید کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ عادل صدیقی نے آئی جی سندھ اورپولیس کے دیگراعلیٰ حکام کوفون کرکے اس سانحہ پر تعزیت کی اوران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔