ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا طویل مشترکہ اجلاس، مختلف تنظیمی امور پر غور و خوص
اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق سینیٹر بابر خان غوری، رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب اور اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے سابق آرگنائزر انبساط ملک کورابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی اور تحریک کے سینئر رکن انور عالم کو کراچی تنظیمی کمیٹی کا جوائنٹ انچارج مقرر کردیا گیا
اپنے تنظیمی فرائض پوری ذمہ داری سے انجام دیں۔ نئے ذمہ داران کو قائد تحریک الطاف حسین کی تلقین
رابطہ کمیٹی آپس میں مشاورت کے ذریعے تنظیمی کام کو مزید بہتر انداز میں چلائیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔9 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی صدارت میں آج رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا ایک طویل مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق سینیٹربابرخان غوری، رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب اور اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے سابق آرگنائزراورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن انبساط ملک کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔ اجلاس میں کئے گئے ایک اور فیصلے کے مطابق سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی اور تحریک کے سینئر رکن انورعالم کو کراچی تنظیمی کمیٹی کا جوائنٹ انچارج مقررکردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے نئے ذمہ داران کوتلقین کی کہ وہ اپنے تنظیمی فرائض پوری ذمہ داری سے انجام دیں۔انہوں نے رابطہ کمیٹی سے کہاکہ وہ آپس میں مشاورت کے ذریعے تنظیمی کام کو مزید بہتر انداز میں چلائیں۔