ندیم نصرت کے والد نصرت حسین(مرحوم ) کا سوئم گلشن اقبال میں ان کی رہائشگاہ پر آج بعد نماز ظہر ہوا
سوئم کے اجتماع میں مر حو م کے ایصال ثواب کے لئے قرآ ن خوانی وفا تحہ خوانی کی گئی
ایم کیویم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنا ن کی شرکت
کراچی۔۔۔9جنوری2014ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصر ت حسین(مرحوم ) کا سوئم گلشن اقبال ان کی رہائشگاہ پربعد نماز ظہر اجتماع منعقد ہوا جس میں مر حوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس مو قع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال، احمد سلیم صدیقی، افتخار رندھاوا، اسلم آفریدی، کنور خالد یونس، توصیف خانزادہ اور حق پرست اراکین قومی اور صوبا ئی اسمبلی کے اراکین، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی دیگر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین، مقامی سیکٹر یونٹس کے ذمہ داران، و کارکنان سمیت مرحوم کے عزیزا قارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس مو قع پر دعاکی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دیں۔