ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نما زجنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی ، ذمہ دارا ن و کارکنان کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت
نصرت حسین مرحوم کا سوئم بروز جمعرات گلشن اقبال میں مرحوم کی رہائشگاہ کے قریب واقع مسجد ربانی میں ہوگا
کراچی ۔۔۔8، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین مرحوم کو آج سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر نصرت ، انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی امین الحق ، احمد سلیم صدیقی ، قاسم علی رضا ، افتخار اکبر رندھاوا ، اسلم آفریدی ، عادل خان ، کیف الوریٰ ، ڈاکٹر صغیر احمد ، شاکر علی ،کنور خالد یونس یوسف شاہوانی، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے ارکان ، سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے سینکڑوں تعداد میں شرکت کی ۔نصرت حسین مرحوم کا سوئم کل بروز جمعرات بعد نما ظہر گلشن اقبا ل میں مرحوم کی رہائشگاہ کے قریب واقع مسجد ربانی میں ہوگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔